Yun Hui Hai Zaat E Rab Zaat E Muhammad Se Ayaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mehdi Rizvi
یوں ہوئی ہے ذات رب ذات محمد سے عیاں
نام احمد میں چھپی ہے حمد رب دو جہاں
کیوں تقابل کر رہا ہے آل کا اصحاب سے
بانٹنے والے کہاں اور مانگنے والے کہاں
ہر گھڑی قائم ہے مجھ پر بنت سرور کا کرم
کر رہی ہے ذکر احمد ہر گھڑی میری زباں
ورد مولا کرتے ہیں صل علی یا مصطفی
جب کبھی شبیر دیکھیں چہرہ اکبر جواں
اس کے صدقے سے لحد میں روشنی ہو جائے گی
ماتم اکبر کا سینے پر سجا ہے جو نشاں
یوں بیاں سرکار نے معراج کا قصہ کیا
سب فرشتوں کے لبوں پر ذکر حیدر تھا وہاں
جس کے صدقے میں ہوا ہے خلق یہ عالم تمام
کس طرح سے شان قنبر ہو بھلا اس کی بیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.