Hussain Ka Chehra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
علی کے گھر کا اجالا حسین کا چہرہ
جناب زہرا کی دنیا حسین کا چہرہ
نواسہ پشت سے نانا کی جب اتر آیا
سرور کیسا تھا نہ جانے طول سجدہ کا
نبی نے اٹھتے ہی چوما حسین کا چہرہ
پروں کو دیکھ کے فطرس یہ بولا من مثلی
میری مراد ہوئی پوری عرش چھونے کی
جو میں نے چھو لیا مولا حسین کا چہرہ
سند ہے اس کی زیارت کے روز عاشورہ
کبھی بنا ہے یہ آدم کبھی بنا عیسی
تھا ایک وقت میں کیا کیا حسین کا چہرہ
تجلی مانگنے برسوں وہ طور پر آیا
مگر نصیب کہ بے ہوش ہو گیا موسی
جی بھر کے دیکھ نہ پایا حسین کا چہرہ
حرم کی چھت پہ کھڑا باوفا یہ فرمائے
یہ کعبہ چلتا ہوا خود ادھر چلا جائے
جدھر کو ہو میرے مولا حسین کا چہرہ
بتول کہتی تھیں بابا سے وقت تو آئے
وہ حال کر دے گا بیعت کا اپنے سجدے سے
لعیں کو یاد رہے گا حسین کا چہرہ
فلک سے بھیج دیا تھا اسے زمیں پہ مگر
جناب فاطمہ زہرا کی آنکھوں سے اکبر
خدا بھی دیکھتا رہتا حسین کا چہرہ
وہ خال و خد کو بناتا تھا چومتا تھا خود ہی
خود اپنے نور سے جس وقت اپنے اندر ہی
خدا تراش رہا تھا حسین کا چہرہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.