Shabbir Ka Zawar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Abbas Haider Lal Ji
فرش پر جو حضرت شبیر کا زوار ہے
عرش پر اللہ کے دیدار کا حقدار ہے
مصطفی نے سجدہ جو اپنا کیا ہے نا طویل
سجدے میں شبیر سے یہ عشق کا اظہار ہے
دیکھتے رہتے ہیں اس کو رشک سے سب انبیا
حضرت شبیر کا جو تعزیہ بردار ہے
مس ہوا شبیر کے جھولے سے تو پر لگ گئے
اور ہی فطرس کی اب پرواز کی رفتار ہے
کربلا جانا در شبیر پر پھیلا نا ہاتھ
وہ کبھی خالی نہ آیا جو گیا اک بار ہے
سر اٹھا کر بولے مسلم کوفے کے دربار میں
بس مرا ابن علی سردار تھا سردار ہے
شہ کے غم میں مار لے سینے پہ وہ دو چار ہاتھ
ماتمی شہ کا غم دنیا سے گر دوچار ہے
ابن زہرا جتنے چاہے دے دے راہب کو پسر
جو مقدر میں نہ ہو دینے پہ وہ مختار ہے
بولے شہ زانو پہ اپنے رکھ کے حر کا سر اسد
اب سکوں کی نیند سو جا، کب سے تو بیدار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.