Ye saare nazare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
وہ جس کو سارے حسینی سلام کہتے ہیں
اسے حسین علیہ السلام کہتے ہیں
حسین حسین مولا حسین
یا حسین مولا
حسین حسین مولا حسین
یا حسین مولا
ماہ عزا کا چاند نکلا
آ گیء گھر میں فاطمہ زہرا
لباس کالے پہن کے سارے
حسین والے فرش عزا پہ آے
اٹھا کے پرچم کریں گے ماتم
دلوں میں ہر دم زندہ رہے گا یہ غم
دیکھنا ایک دن بن کر حسینی بولے گا یہ زمانہ
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
چودہ صدیوں بیت چکی ہے
غم یہ کوئی بھی نہ بھولا
دیکھو ہمارے گھر میں سجا ہے
باب الحوایج کا جھولا
جھولے سے بہنیں لپٹی ہوی ہے
لے کر ہاتھوں میں کرتہ
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
دیکھو جلوسوں میں جو حسینی
باندھے ہوے ہیں سر پہ کفن
عاشق مولا ہے یہ سارے
کربوبلا ہے ان کا وطن
دل میں اداسی آنکھوں میں آنسوں
ہونٹوں پہ مولا مولا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
رہے سلامت عشقِ حسینی
رہے سلامت سارے حسینی
حسین یا حسین مولا
حسین یا حسین مولا
قاسم کی مہندی اکبر کا سہرا
تابوت ذوالجناح
وہ شہ نشیں میں پٹکے علم کے
تسبیح فاطمہ
لا کر کوی جو بانٹے تو
یاد آتی ہے بی بیاں
اور چھوٹی چھوٹی شہزادیاں
میں بٹتی ہے بالیاں
ساتھ علم کے مشک سکینہ
دیکھی تو دل یہ بولا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
آٹھ محرم ہم کرتے ہیں
حاضر مولا غازی کی
بچوں کو اپنے سقہ بنا کر
سب کو پلاتے ہیں پانی
غازی کا صدقہ ملتا ہے اس کو
آتا ہے جو بھی پیاسا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
پاؤں دباتا ہے کوئی خادم
کوئی ہٹاتا ہے پتھر
کربوبلا کی سمت نجف سے
جاتے ہیں جب زائر چل کر
ایک صدا ہے سب کے لبوں پر
لبیک یا حسینا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
عاشور کی شب سارے حسینی
گھر گھر چراغاں کرتے ہیں
اور عزاخانوں میں جا کر
روتے ہیں نوحہ پڑھتے ہیں
کرتے ہیں ماتم سن کر اذانیں
اکبر صبح عاشورا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
آگ پہ چلنا خوں بہانا
باپ سے ہم نے سیکھا ہے
روکے گا ہم کو کیا یہ زمانہ
ماتم ہمارے ورثہ ہے
جب تک بدن میں خون ہے باقی
مولا کو دیں گے پرسہ
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
زیشان اور عرفان عزا
ہم خلق ہوئے اس غم کے لئے
ماں نے ہماری پالا ہے ہم کو
مجلس اور ماتم کے لئے
انگلی پکڑ کر مجلس میں لا کر
ماں نے بتایا بیٹا
یہ سارے نظارے عشق کے ہے
ہم ہو نہ ہو ہمیشہ ہوتا رہے گا یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.