Hal Min Ki Ek Sada
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
ہل من کی اک صدا میں جو میری صدا ملی
سجدہ ملا حسین ملے کربلا ملی
وہ نسل کائنات میں سب سے جدا ملی
ماں جس کو پرورش کے لیے فاطمہ ملی
چکی ملی ہے فاطمہ زہرا کے ہاتھ کی
رازق زمانے بھر کی جو بعد از خدا ملی
اک باب کائنات میں ہے باب فاطمہ
مخلوق آسماں کی جہاں پر گدا ملی
سب حجتوں پہ ایک ہی حجت بتول ہے
مشکل کشاؤں کی بھی جو مشکل کشا ملی
سو بار کر کے آ چکے معراج کا سفر
تب جا کے مصطفی کو کہیں فاطمہ ملی
عیسی کے بھی نصیب میں ایسی دوا کہاں
جو مصطفی کے ضعف کو زیر کسا ملی
تو چند لفظ اور وہ زہرا کی روٹیاں
قیمت تجھے اے دہر کے سورے سوا ملی
فرش عزا اٹھے گا نہ محشر کے روز تک
تم جانتے نہیں اسے کس کی دعا ملی
فطرس وہ خوش نصیب ہے اس دہر میں جسے
کرب و بلا سے پہلے ہی خاک شفا ملی
بے ساختہ حسین کی چوکھٹ پہ گر گیا
حر کو لگا جبیں مری کعبے سے جا ملی
ماتم کو دیکھ دیکھ کے دن رات جلتا رہ
اے منکر عزا یہ تجھے کیا سزا ملی
راضی خدا کو اس پہ کوئی کس طرح کرے
جس شخص سے رسول کی دختر خفا ملی
آدم کی نسل دیکھ یہ راہب کی نسل ہے
خلق خدا سے خلق شہ دیں جدا ملی
اکبر ہیں دونوں فاطمہ زہرا کے گھر مگر
جنت کا شوق کب رہا جب کربلا ملی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.