Ali Ka Naam Malango Ko Pyara Lagta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
علی کا نام ملنگوں کو پیارا لگتا ہے
سکون ملتا ہے جب بھی یہ نعرہ لگتا ہے
الحمد للہ رب العالمین، ہستم نوکر امیر المومنین، حیدر حیدر حیدر
جب تیرہ رجب آئے عرش سے علی
خوش ہو کے دیوار کعبہ بول اٹھی
عین اللہ حیدر، وجہہ اللہ حیدر
بن گئی ہوں آپ کے لئے میں آج در
جو علم کی حسرت میں جاگ رہے تھے
مرحب سے وہی ڈر کر بھاگ رہے تھے
جب آیا حیدر، یوں چھایا حیدر
بولی ذوالفقار کاٹ کر لعیں کا سر
بر دشمن مرتضی علی لعنت بیشمار
میرے دل میں بستا ہے بس میرا علی
جو علی کو نہیں مانے وہ ہے لعنتی
جو بولا حیدر، میرا مولا حیدر
اپنا لگتا ہے غدیریوں کو وہ بشر
رہنے دو کرو گے تم کیا برابری
نہیں دیکھا علی جیسا ہم نے کوئی بھی
کہے موسی حیدر، کہے عیسی حیدر
مشکلوں میں ہر نبی کے آیا ہونٹوں پر
اعلان مصطفی کا اثر دیکھتے رہے
پالان تھے جہاں وہ ادھر دیکھتے رہے
ان سے علی کا ہاتھ محمد کے ہاتھ میں
دیکھا نہ جا رہا تھا مگر دیکھتے رہے
نبی نے جب کہا خم میں بھولنا نہیں
میرا بھائی علی ہی ہے میرا جانشیں
مولا سب کا حیدر، ولی رب کا حیدر
کوئی جل گیا تو کوئی بولا جھوم کر
سخی باوفا منم دم ہمہ دم علی علی
اذان ولایت دی ہے بلال نے
چلو سہون چلیں سب دھمال ڈالنے
میرا نعرہ حیدر، مجھے پیارا حیدر
وجد میں جہاں یہ بولتا ہے قلندر
حسرت ہے وجیہہ اور ذیشان عابدی
نجف اشرف جب بھی ہوگی حاضری
کہیں گے ہم حیدر، علی دم دم حیدر
بولتے رہیں گے ہم حرم میں بیٹھ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.