Chhota sa aks Haider-e-Karrar hath par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
چھوٹا سا عکس حیدر کرار ہاتھ پر
شبیر لے کے آئے ہیں انکار ہاتھ پر
اصغر کو لے کے گود میں بولے یہ شاہ دیں
لو کربلا ہے اب میرے تیار ہاتھ پر
زنجیر میں جکڑ کے اسے شام لائے ہیں
بیعت کی لاش عابد بیمار ہاتھ پر
جنت بنا کے توڑ دوں بہلول کی طرح
قدموں کی ان کے خاک ہو اک بار ہاتھ پر
سن لیں نمازی سارے جو ماتم سے ہیں جدا
سرسوں نہیں جماتے ہیں زنہار ہاتھ پر
ہوں نفس مطمئن کا پسر میں بھی دیکھ لو
رویا نہیں ہوں بابا کے اک بار ہاتھ پر
حر چل دیا ہے جانب عباس و شاہ دیں
دینے کو جان لایا ہے جرار ہاتھ
اس کے بندھے گا لازمی رومال سیدہ
شبیر نے اٹھائی ہے دستار ہاتھ پر
ابن علی کی گود میں اک حیدر صغیر
باب الحوائج کا ہے شاہکار ہاتھ پر
مختار کی طرح سے ہوا ہوں میں اب فراز
جھولا اٹھا چکا ہوں میں سرکار ہاتھ پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.