Allah tere ghar mein jo banda makeen hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Saleem Mastan
اللہ تیرے گھر میں جو بندہ مکین ہے
عین خدا علی ہے یہ عین الیقین ہے
آتی نہیں نیام سے باہر بغیر اذن
حیدر کی ذوالفقار بھی کتنی ذہین ہے
اکثر علی سے کہتی تھی احمد کی لاڈلی
سلمان کا عقیدہ بہت بہترین ہے
میرا نہیں ہے قول، محمد کی ہے حدیث
جو بھی علی سے بغض رکھے وہ لعین ہے
بیٹی کا عقد کر کے محمد نے یہ کہا
حیدر، خدا کے راز کا واحد امین ہے
خیبر کے روز ناقہء صالح نے دی صدا
دلدل سوار آپ کا دلدل حسین ہے
اے شیخ اپنے روزے، نمازوں کی فکر کر
یہ دین مصطفی، ابوطالب کا دین ہے
احسان پر یہ حضرت محسن کا ہے کرم
نعلین مرتضی پہ جو اس کی جبین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.