Zainab Ka Noor
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Joan Rizvi
زینب کا نور اترا ہے گھر فاطمہ کے آج
مضبوط اور بازو ہوئے مرتضی کے آج
وہ آ گئیں حسین کو جن کا تھا انتظار
دیکھو خوشی کے آنسو شہ کربلا کے آج
بانٹیں گی زہرا بیٹی کا صدقہ اتار کر
جبرئیل انبیا کو لے آؤ بلا کے آج
بھیجی ہے لا شریک نے شبیر کی شریک
کیوں عرش پر مزاج نہ ہوں کربلا کے آج
مکے میں بی بی کرتی ہیں شبیر کا طواف
اب دیکھے کوئی دین کا کعبہ گرا کے آج
لو شام تک ہے آگئی شبیر کی بہن
بیعت کہاں ہے دیکھے تو نظریں اٹھا کے آج
زینب چلانے والی ہیں خطبے کی ذوالفقار
جبرئیل پھر بچا لو زمیں پر بچھا کے آج
زینب خدا کے لہجے میں ہیں کر رہیں کلام
پوچھے علی کے بارے میں کوئی تو آ کے آج؟
زینب نے اپنا بھائی ہے آخر اسے کہا
حر کیوں نہ انبیا میں چلے سر اٹھا کے آج
بیٹی علی نے مانگی تھی جن سجدوں میں اسد
سجدے خدا نے بھیجے وہ زینب بنا کے آج
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.