Kya Khuda Ne Irada To Kun Ali Ne Kaha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
کیا خدا نے ارادہ تو کن علی نے کہا
زمیں پہ خود کو اتارا تو کن علی کہا
ملایا خاک میں آدم کی پہلے تو پانی
خمیر بن گیا پورا تو کن علی نے کہا
خود اپنے جلوے سے موسی کو کر دیا بے ہوش
جب اس کو ہوش نہ آیا تو کن علی نے کہا
دکھائے پہلے تو سب معجزے علی نے انھیں
جو جس نبی نے بھی مانگا تو کن علی نے کہا
خدا کے پردے کا پردہ بھی تو بنے کوئی
خیال فضہ کا آیا تو کن علی نے کہا
کوئی تو ہو جسے خالق پکارے وجہ اللہ
سو اپنا چہرہ بنایا تو کن علی نے کہا
رسول چاند کو دو نیم خود بھی کر دیتے
مگر کیا جو اشارہ تو کن علی نے کہا
براق نام کا رہوار کوئی تھا ہی نہیں
مگر نبی کو تھا جانا تو کن علی نے کہا
جو قم بہ اذنی تھا اکبر تو پھر بتائے کوئی
کیا جو مردے کو زندہ تو کن علی نے کہا؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.