Dua e subh ka umeed e shaam ka matlab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Abbas Khaku
دعائے صبح کا امید شام کا مطلب
رجب کے چاند سے پوچھو امام کا مطلب
ہوا ادھر سے چلی ہے ادھر سے تیغ علی
لغت پہ آج کھلے گا خرام کا مطلب
علی کے دست خدا میں ہے عدل کی میزان
علی کی تیغ میں ہے قتل عام کا مطلب
پتا ہے سورہ اخلاص کس کو کہتے ہیں
پتا ہے کیا ہے سجود و قیام کا مطلب
کھلے گی ذات علی کس طرح زمانے پر
ابھی کھلا نہیں دنیا پہ نام کا مطلب
نہیں جو ہم میں کوئی بھی غدیر کا رشتہ
تو اس کے بعد دعا اور سلام کا مطلب؟
زمانہ کرتا ہے قرآں کی آیتوں سے مذاق
نکال لیتے ہیں سب اپنے کام کا مطلب
نصاب بوذر و سلمان کو پڑھو اکبر
اگر سمجھ میں نہ آئے غلام کا مطلب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.