Arsh bareen se aayi hai Haider ki Zulfiqar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by S M Taqi Rizvi
عرش بریں سے آئی ہے حیدر کی ذوالفقار
اعجاز کبریائی ہے حیدر کی ذوالفقار
دو ٹکڑے ہو کے گر پڑے بس ایک وار میں
جس نے بھی آزمائی ہے حیدر کی ذوالفقار
کرب و بلا کے بن میں بہت سے فنا کئے
شبیر نے چلائی ہے حیدر کی ذوالفقار
آہن سے سخت تر ہے یہ، خنجر سے تیز دھار
قدرت نے خود بنائی ہے حیدر کی ذوالفقار
بس دیکھ کے ہی رزم میں دو چار مر گئے
میداں میں جب بھی آئی ہے حیدر کی ذوالفقار
نسلوں کی جانچ کر کے اڑاتی ہے گردنیں
زیرک بھی انتہائی ہے حیدر کی ذوالفقار
رکھتی ہیں اپنے ہاتھ سے اس کو سنوار کر
زہرا کے دل کو بھائی ہے حیدر کی ذوالفقار
ہاتھوں میں لے کے آئیں گے اب بارھویں امام
ان کے لئے بچائی ہے حیدر کی ذوالفقار
ہر دشمن علی کو جہنم دکھانے کا
پیغام ساتھ لائی ہے حیدر کی ذوالفقار
دست خدا سے دست خدا کو عطا ہوئی
سرور نے ہی منگائی ہے حیدر کی ذوالفقار
دست خدا ہی ہو گا جو اس کو اٹھائے گا
عباس نے اٹھائی ہے حیدر کی ذوالفقار
دو پل میں کاٹ سکتی ہوں نو لاکھ ہی تو ہیں
کہہ کر یہ مسکرائی ہے حیدر کی ذوالفقار
حیدر کی آنکھ کے یہ اشارے پہ چلتی ہے
کرتی یونہی صفائی ہے حیدر کی ذوالفقار
رضوان کہہ رہا ہے خدا بے مثال ہے
خالق سے داد پائی ہے حیدر کی ذوالفقار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.