Abbas zamane ko shifa baant raha hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
عباس زمانے کو شفا بانٹ رہا ہے
دنیا کو تبرک میں وفا بانٹ رہا ہے
لے جائے زمانے سے کہو جھولیاں بھر کر
بے ہاتھ وفاؤں کا خدا بانٹ رہا ہے
لگتا ہے سبیلوں پہ کٹے ہاتھوں سے کوثر
پیاسوں کو سکینہ کا چچا بانٹ رہا ہے
غازی کا علم آج تلک بن کے مسیحا
مایوس مریضوں کو دوا بانٹ رہا ہے
چودہ سو برس ہو گئے عباس کا پرچم
ہر موڑ پہ جنت کی ہوا بانٹ رہا ہے
بہلول کو شبیر کے ذاکر سے ملا دو
جنت وہ سر فرش عزا بانٹ رہا ہے
خشنودی غازی کے لئے شہ کا عزادار
زینب کی کنیزوں کو ردا بانٹ رہا ہے
نسلوں میں مری ماتم زنجیر کا جذبہ
صدیوں سے شہادت کا مزا بانٹ رہا ہے
تلوار کا محتاج نہیں شیر علی کا
میدان میں نظروں سے قضا بانٹ رہا ہے
اختر ہیں فدا اس پہ یہ قرآن کے سورے
وہ شخص جو فاقوں میں غذا بانٹ رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.