Ali Ki Wila Ka Nishan Dekhte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Fardeen Kazim
علی کی ولا کا نشاں دیکھتے ہیں
جو حج پر خدا کا مکاں دیکھتے ہیں
خوشی سے یہ میثم بتاتا ہے سب کو
علی آج میری دکاں دیکھتے ہیں
علی کے مکاں پر اترتا ہے تارہ
ستارے نیا آسماں دیکھتے ہیں
جلا تو دیا ہے چراغ تبرا
اٹھے گا کہاں سے دھواں دیکھتے ہیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
وہاں بھی علی ہیں جہاں دیکھتے ہیں
علی کے فضائل سہے گی نہ دنیا
کہیں چل کے کوئی کنواں دیکھتے ہیں
صفیں باندھ کر آسماں والے فضہ
ترے ہاتھ کی روٹیاں دیکھتے ہیں
اٹھائے ہوئے ہیں حسین و حسن کو
نبی اپنے کون و مکاں دیکھتے ہیں
لحد میں فرشتے مجھے چومتے ہیں
جو ماتم کا میرے نشاں دیکھتے ہیں
ابوجہل کو روک کر اہل مکہ
طمانچے کا منہ پر نشاں دیکھتے ہیں
چلو آج مسجد کی چوکھٹ پہ اکبر
علی حق کی دے کر اذاں دیکھتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.