Ye meri dua hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Jee
یہ میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم سرور نہ رکے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم سرور نہ رکے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا ہے میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
اک پیاسے نے سجدہ تو تہہ تیغ کیا ہے
تب جاکے کہیں دین پیمبر کا بچا ہے
یہ اور کسی نے نہیں زہرا نے کہا ہے
پیغام حسین ابن علی زندہ رہے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
ہم ماتمی شبیر کے ہم اہل عزا ہیں
ہم قلب پیمبر کے دھڑکنے کی صدا ہیں
ہم مادر شبیر کی مخصوص دعا ہیں
ہاتھوں میں صدا پرچم عباس رہے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
ہے الفت شبیر میری ماں کی امانت
گھٹی میں پلای ہے شہ دیں کی محبت
ہے تعزیہ داری میری مخصوص عبادت
ہر دور میں سکہ غم سرور کا چلے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
خوش ہونگے نبی مجلسِ شبیر میں آؤ
حر بن کے چلو بگڑے مقدر کو بناؤ
مظلوم کے ماتم میں زرا آشک بہاؤ
غازی کا علم دھوپ میں سایہ تمہیں دیگا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
ہم امن کا پیغام سناتے جہاں کو
عاشور کو کیا گزری بتاتے ہیں جہاں کو
فرش غم سرور پہ بلاتے ہیں جہاں کو
اس در پہ جو آیا ہے وہ عزت سے جیے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
باقی ہے اذاں اکبر دلگیر کے دم سے
سجدہ ہے بچا حضرت شبیر کے دم سے
باقی ہے حیا زینب دلگیر کے دم سے
آندھی میں چراغ غم شبیر جلے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
محسوس یہ ہوتا ہے رضا کہتی ہیں زہرا
پڑھتے رہو یونہی میرے شبیر کا نوحہ
قد آؤنگی میں سننے علی جی جو پڑھے گا
جو روے گا جنت میں میرے ساتھ رہے گا
اسلام صدا زندہ و پائندہ رہے گا
یہ میری دعا میری دعا میری دعا ہے
زہرا نے کہا ماتم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.