Aaj Mola Ali Ki Aamad Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kashan Zaidi
جب کبھی ماہ رجب صحن حرم سے گزرا
مسکراتے ہوئے کعبے کو علی یاد آیا
میرے مرشد میرے پیر علی سرکار کی آمد ہے
آج مولا علی کی آمد ہے
خانہء کعبہ فخر کرے اب اپنے مقدر پر
تو ہی ہے جائے ولادت اس کی جو رب کا پیکر
تو اللہ کا گھر ہے اور تیرا مکیں حیدر ہے
حق ہے کہ کہے تو بھی تیرے حقدار کی آمد ہے
تیرہ رجب کی ایسی خوشی ہے ہم تو منائیں گے
دنیا کو مولا تیرے قصیدے ہم تو سنائیں گے
اے میرے مولا حیدر ہم لوگ ہیں تیرے نوکر
ماں باپ سے زیادہ جس سے کیا اس پیار کی آمد ہے
حق ہے یہی کہ آج سبھی سے عید ملو جا کر
ہیں رونے والے جتنے یہاں پر آج ہنسے کھل کر
ہم مولا سے کہتے ہیں ہم تیرے لیے جیتے ہیں
جو بستا ہے ہر دل میں اس شہوار کی آمد ہے
حیدر کی ولایت کا تم انکار کرو پر
کعبے میں سجی بزم طرب یاد رہے گی
اک بار تو پہنچو کہیں دیوار حرم تک
تاحشر تمہیں تیرہ رجب یاد رہے گی
قبل علی اور بعد علی نہ دیکھا یہ منظر
مسجد میں سب اصحاب کے آگے جس نے کہا آ کر
جو دل میں ہے وہ کہہ دو جو پوچھنا ہے وہ پوچھو
دو عالم کے سب سے اعلی معیار کی آمد ہے
ہیں مد مقابل حارث و مرحب کون بڑھے آگے
میدان خیبر سوچ میں ہے اور نظر محمد پہ
وہ ناد علی پڑھتے ہیں سب سے سلمان کہتے ہیں
وہ دیکھو فلک سے مولا کے جرار کی آمد ہے
عشق علی کو دل میں بسایا کاشان و باقر
مولا سے تحفہ ایسا پایا رشک کروں خود پر
یہ لکھنا اور یہ پڑھنا کرتے ہیں کرم وہ اپنا
یوں ذہن میں شان مولا میں اشعار کی آمد ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.