Jabhi To Laiq E Sajda Ali Ka Chehra Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Qanbar Kiyani
جبھی تو لائق سجدہ علی کا چہرہ ہے
خدا کا چہرہ ہی مولا علی کا چہرہ ہے
نبوتوں پہ بھی واجب ہے دیکھنا اس کا
ہر اک رسول کا قبلہ علی کا چہرہ ہے
عبادتوں کی عبادت تو ذکر زہرا ہے
مگر عبادت زہرا علی کا چہرہ ہے
جو وجہ ربک باقی علیہا فان سے ہے
وہ ذوالجلال کا چہرہ علی کا چہرہ ہے
تو ایک وقت میں چالیس گھر میں ہے مولا
کہا سبھی نے کہ ہر جا علی کا چہرہ ہے
علی کے حق میں حدیثیں گواہی دیتی ہیں
رسول پاک کی دنیا علی کا چہرہ ہے
نکال دو میری آنکھیں کہا یہ میثم نے
ہے ان میں اب بھی سمایا علی کا چہرہ ہے
خدا سمجھ کر تو جس سے کلام کرتا تھا
وہ کوہ طور پہ موسی، علی کا چہرہ ہے
خدا کی دید کے خواہاں کو بتا قنبر
جو روز حشر دکھے گا، علی کا چہرہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.