Aisa Ali Ke Lehje Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ایسا علی کے لہجے میں خطبہ سنا دیا
زینب نے اعتبار خدا کا بڑھا دیا
یوں بھائی اور بھتیجے کو زینب نے پالا ہے
اک کو علی تو اک کو محمد بنا دیا ہے
بنت ابوتراب نے پڑھ پڑھ کے آیتیں
قرآں کو بولنے کا سلیقہ سکھا دیا
جیسے ورق الٹتے ہیں زینب نے اس طرح
تختہ یزیدیت کا الٹ کر دکھا دیا
دنیا میں بس حسین کے ہمنام رہ گئے
زینب نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھا دیا
اب حشر تک نہ پانی پہ بیٹھے گی کوئی فوج
عباس نے فرات کا قبضہ چھڑا دیا
آل نبی کے ذکر میں اکبر کیا احتیاط
اپنا تھا جو عقیدہ وہ سب کو بتا دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.