Woh Fatima Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qanbar Ali Kiyani
ازل سے جس کی ردا کے سائے میں کبریا ہے وہ فاطمہ ہے
زمان سے پہلے جو نور حق سے جدا ہوا ہے وہ فاطمہ ہے
سلامتی کی وہ رات جس میں زمانے تقدیر پا رہے ہیں
ملائکہ اور روح جس کے زمیں پہ فرمان لا رہے ہیں
وہ لیلتہ القدر جس کا دعوی ما ادراک ہے وہ فاطمہ ہے
تو صرف حافظ ہے آیتوں کا وہ آیتوں کی محافظ ہے
وہ روٹیاں بھیجیں تو خدا بھی فلک سے آیات بھیجتا ہے
تو جس کے صدقے میں سورہ دہر پڑھ رہا ہے وہ فاطمہ ہے
صدا یہ مریم کی آ رہی تھی دعا کرو وہ نہ بددعا دے
مباہلہ جو بپا ہوا تو نہ زندہ عیسائی بچ سکیں گے
میں لاکھ عیسی کی ماں ہوں لیکن تمہیں پتا ہے وہ فاطمہ ہے
کہا خدا نے کہ اے محمد تیرے لیے یہ جہاں بسایا
اسے بنایا علی کی خاطر علی کو اس کے لیے بنایا
خدا محمد کو جس کے بارے میں کہہ رہا ہے وہ فاطمہ ہے
حسن پہ امن و اماں کی دولت حسین پر کہف کی وہ آیت
زبان زینب پہ حکم اسکت جلال کلثوم پر قناعت
جو بازوئے باوفا پہ لکھی ہوئی دعا ہے وہ فاطمہ ہے
خدا ملائک سے کہہ رہا تھا وہ اس کے بابا وہ اس کا شوہر
سنو سنو آسمان والو وہ اس کے بیٹے وہ اس کی چادر
ہر ایک معصوم جس کے ہونے سے انما ہے وہ فاطمہ ہے
حسین کے غم میں رونے والی خدا سے زہرا نے قوم مانگی
سو تین شعبان کی قسم ہے، ہے کون خالق جو پوچھے کوئی
میں برملا یہ کہوں گا اکبر وہ فاطمہ ہے وہ فاطمہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.