Baba Ali Raza Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
تر خون ہو چکا ہے بابا علی رضا کا
زنداں میں چل بسا ہے بابا علی رضا کا
زنداں میں ایک بچی کاظم کو یاد آئی
جھنکار بیڑیوں کی عابد کا غم سناتی
یوں خون رو رہا ہے بابا علی رضا کا
پہلو پہ ہاتھ رکھے زہرا بھی آ گئی ہے
تابوت کے قریں سے آواز آ رہی ہے
مظلوم و بے خطا ہے بابا علی رضا کا
سوکھے ہوئے لبوں سے پڑھتا رہا ہے نوحہ
شبیر کی طرح سے یہ بھی رہا ہے پیاسا
تشنہ گزر گیا ہے بابا علی رضا کا
دینا اسے دلاسہ خود کو وہ اب سنبھالے
معصومہ میری بیٹی ہے اب ترے حوالے
بیٹے سے کہہ رہا ہے بابا علی رضا کا
مولا حسن نے جس دم ٹکڑے جگر کے اگلے
موجود تھی بہن بھی ہاتھوں میں طشت لے کے
تنہا تڑپ رہا ہے بابا علی رضا کا
عاصم وجیہہ در پہ جو چاہو جا کے مانگو
اپنی دعا میں ان کی بیٹی کا واسطہ دو
یہ بھی ید سخا ہے بابا علی رضا کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.