Ye matam sada rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sachay Bhai
یہ ماتم سدا رہے اور اس سے سوا رہے
یہ فرشِ عزائے سبطِ نبی تا محشر بچھا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کتنی ہی اُٹھے ظُلمت کی گھٹا
ہو کتنی ہی تاریک فضا
بجھنے نہیں پائے شمع عزا
کتنے ہی اُٹھیں طوفان مگر روشن یہ دیا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
اک نسل ہٹے اک نسل بڑھے
اک شمع بُجھے اک شمع جلے
شبیر کا ماتم ہوتا رہے
نسلا بعدِ نسلا یونہی
جاری سلسلہ رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کٹتے رہیں سر لُٹتے رہیں گھر
ڈھاتی رہے دُنیا ظُلم مگر
چھوٹے نہ کبھی شبیر کا در
شبیر کے غم سے عالم کا
ہر گوشہ سجا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
یہ ظُلم و ستم یہ جور و جفا
کیا روکیں گے رستہ تیرا
بڑھ اور دو عالم پر چھا جا
تا عرش زمیں پر چھائی ہوئی ماتم کی گھٹا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
غم خوار شہِ ابرار ہیں ہم
باطل کے لیئے تلوار ہیں ہم
تاریخ کا وہ کردار ہیں ہم
مر سکتے ہیں مِٹ سکتے نہیں ذہنوں میں ذرا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
ہم پلتے رہے طوفانوں میں
بہتے رہے خوں کی دھاروں میں
چُنوائے گئے دیواروں میں
خود مِٹ گئے بانیء ظُلم مگر ہم اہلِ عزا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
خونِ دل سے ہاں اہلِ عزا
ہر موڑ سے تا با کرب و بلا
روشن رکھو اک اک ذرہ
ہر آنے والے حُر کے لیئے
یہ رستہ کھلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
کتنوں کے چہرے اُتر گئے
یہ حُکم جب آیا جس جس کے
مسجد میں ہیں کُھلتے دروازے
سب بندھ ہوں بس اک زہرا کا دروازہ کھلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
تھک ہار کے لشکر لوٹ آیا
سر معرکہِ خیبر نہ ہوا
دی ہنس کے صدا احمد نے کہ آ
اے دستِ خُدا در خیبر کے
ہیں تُجھ کو بُلا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
سوکھے ہوئے لب ھل مِن کی صدا
تاریخ بھُلا سکتی ہے بھلا
کیا عالمِ غُربت ہے با خُدا
ہے کون ستم سہہ کر اتنے راضی با رضا رہے
یہ ماتم سدا رہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.