Qaza Karti Rahi Aah O Buka Kazim Ki Ghurbat Par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Syed Muhammad Taqi Rizvi
قضا کرتی رہی آہ و بکا کاظم کی غربت پر
لہو روتے رہے مولا رضا، کاظم کی غربت پر
جنازہ باپ کا مزدور لے کر آئے تھے پل پر
پسر یہ سوچ کے روتا رہا کاظم کی غربت پر
جنازے کو اٹھانے کیلئے اپنا نہیں کوئی
نہیں ہے کوئی جو رو لے ذرا کاظم کی غربت پر
کسی سے بھی نہیں کھولی گئی زنجیر میت سے
کسی سے نہ ترس کھایا گیا کاظم کی غربت پر
کوئی بی بی بقیعہ چھوڑ کر رونے چلی آئی
وہ زخمی تھی مگر پرسہ دیا کاظم کی غربت پر
وہ روئے غربت عابد پہ اپنی قید میں برسوں
سو رونے آئے ہیں زین العبا کاظم کی غربت پر
عزاداروں کا دل روتا ہے تیری مشکلیں سن کر
لکھے گا کس طرح حیدر بھلا کاظم کی غربت پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.