Be Amaan Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hasan Ali
نبی کے بعد ہوئی ایسی بے اماں زہرا
مدینے والوں کی سہتی ہے جھڑکیاں زہرا
وہی جو آگ سے سب کو بچانے آئی ہے
کھڑی ہوئی ہے وہ شعلوں کے درمیاں زہرا
تجھے حسین سے کم تو نہیں ہے مارا گیا
گواہی دیتی ہیں یہ تیری پسلیاں زہرا
ہیں اس کے رونے پہ پابندیاں مدینے میں
پدر کو روئے بھلا جا کے اب کہاں زہرا
خدا کے ہاتھوں نے تجھ کو سپرد خاک کیا
مٹایا پھر تری تربت کا بھی نشاں زہرا
صحابیوں سے وہ حق مانگنے کو آئی تھی
چلی ہے لے کے طمانچے کا اک نشاں زہرا
جو کلمہ گویوں نے باندھی علی کی گردن میں
چھپائے کیسے وہ زینب سے رسیاں زہرا
علی سے چھپ کے ہے روتی علی کی غربت پہ
کہ لے رہی جو مصلے پہ سسکیاں زہرا
وہ کلمہ پڑھ کے نبی کا بھی کب مسلماں ہے
جو قتل کرتا ہے تیری گواہیاں زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.