Tere Zahoor Ke Din
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Qanbar Ali Kiyani
یہ معجزہ بھی دکھے گا تیرے ظہور کے دن
تجھے یہ کعبہ جھکے گا تیرے ظہور کے دن
نماز عیسی نے اس طرح نہ پڑھی ہو گی
جو تیرے پیچھے پڑھے گا تیرے ظہور کے دن
خدا کے گھر میں یقینا نماز عصر کے بعد
عزاء کا فرش بچھے گا تیرے ظہور کے دن
حرم کے گرد قلندر کے ساتھ ماتم کا
پھر ایک حلقہ بنے گا تیرے ظہور کے دن
غم حسین میں جی بھر کے نوحہ کر نہ سکا
وہ رو کے نوحہ کرے گا تیرے ظہور کے دن
پڑھیں گے مولا کی داؤد منقبت اس دن
ہر اک نبی جو سنے گا تیرے ظہور کے دن
ہے ایک یہ بھی حقیقت امام عصر تیرا
طواف کعبہ کرے گا تیرے ظہور کے دن
ہر ایک ماتمی مومن سبیل آب حیات
بدست خضر پیئے گا تیرے ظہور کے دن
کیا تھا حضرت یعقوب نے جو یوسف کو
وہ سجدہ تجھے کو کرے گا تیرے ظہور کے دن
فراق میں نہیں آدم کا شاہ کے غم میں
زمیں پہ اشک گرے گا تیرے ظہور کے دن
کیا تھا ماتم سرور، خلیل نے اس دم
وہ کربلا میں کرے گا تیرے ظہور کے دن
تیری صدا پہ ہے قنبر کو یہ یقیں اتنا
کہ قبر سے بھی اٹھے گا تیرے ظہور کے دن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.