Khuloos se jo ho sajda Hussain milta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
خلوص سے جو ہو سجدہ حسین ملتا ہے
اگر خدا نہیں ملتا حسین ملتا ہے
جناب حوا نے مانگا حسین سا بیٹا
تو اک غرور کے عالم میں بول اٹھا خدا
جو ماں ہو فاطمہ زہرا، حسین ملتا ہے
جو زائرین ہیں سب ہیں حسین سے ملتے
مگر جو قربت عباس رکھتے ہیں ان سے
بہت قریب سے مولا حسین ملتا ہے
رسول بولے یہ معراج میں لکھا دیکھا
حسین راہ نجات اور حسین شمع ہدی
وہاں بھی میرا نواسہ حسین ملتا ہے
جو کربلا کو ہیں جاتے حسین سے ملنے
کرم یہ دیکھئے جب موت ان کو آتی ہے
خود ان سے قبر میں مولا حسین ملتا ہے
سوال پوچھا کسی ماتمی سے جب ہم نے
کہ ملتا کیا ہے تمہیں خون کے بہانے سے
جواب اس کا یہ آیا حسین ملتا ہے
در حسین پہ زائر جو سجدہ کرتا ہے
اس ایک سجدے کے حق میں خدا یہ کہتا ہے
ملوں گا میں جسے میرا حسین ملتا ہے
کبھی بدوش پیمبر کبھی بہ پشت نبی
کبھی بہ زین فرس اور بہ نوک نیزہ کبھی
ہر ایک حال میں اونچا حسین ملتا ہے
کہاں وہ غیر کے بیٹے کہاں وہ دوش نبی
بتا دے ان کو کوئی رب کا فیصلہ ہے یہی
یہاں تو صرف حسن یا حسین ملتا ہے
اے ماجد اب ہے شب قدر کا حسین وقار
حسین چاہے تو مجبور کو کرے مختار
مقدروں سے بھی اعلی حسین ملتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.