Aye Bali Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Ali Naqvi
اے بالی سکینہ کر دیجئے سفارش عباس بلا لیں
دیدار کی خاطر بے چین ہیں آنکھیں دربار دکھا دیں
جب کرب و بلا جاتا ہے زوار کوئی سرور کا
اس زائر کو لینے خود آتے ہیں میرے مولا
عمو سے کہیں کہ کب آئیں گے لینے بس اتنا بتا دیں
میں جانتا ہوں وہ مجھ کو دربار میں بلوا لیں گے
ہاں اپنی بھتیجی کا وہ کہنا نہ کبھی ٹالیں گے
کہہ دیجئے بی بی وہ کرب و بلا سے اب مجھ کو صدا دیں
مولا سے ملوں یہ مجھ کو ارمان بہت ہے بی بی
مجھ سے نہ بیاں ہوگی جو حالت ہے میرے اس دل کی
ہوں دور بہت میں اب صبر نہ ہوگا غازی سے ملا دیں
بن کرب و بلا اے بی بی میں اور نہ جی پاؤں گا
دل یاد میں پھٹ جائے گا رو رو کے میں مرجاؤں گا
دن بیت رہے ہیں ڈر لگتا ہے بی بی رک جائیں نہ سانسیں
معلوم وہاں ہوتی ہے زائر کی فضیلت بی بی
کرتے ہیں سبھی راہوں میں زوار کی خدمت بی بی
زوار کی خدمت ہے فرض ہمارا ہم فرض نبھا لیں
جب تک نہ حرم دیکھوں میں کچھ لطف نہیں جینے میں
جیتے جی یہی اے بی بی چاہت ہے میرے سینے میں
غازی کی لحد سے اک بار لپٹ کر ہم حال سنا لیں
ذیشان و علی کی اب تو پوری یہ تمنا کر دیں
اے بی بی مرادوں سے اب دامن کو ہمارے بھر دیں
اس نوحے کا بی بی روضے پہ بلا کر اب ہم کو صلہ دیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.