Nohon mein qaseedon mein hai naaton mein Sakina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
نوحوں میں قصیدوں میں ہے نعتوں میں سکینہ
شامل ہے اناالحمد کی باتوں میں سکینہ
شبیر کے سجدوں نے خداوند سے تجھ کو
مانگا ہے تہجد بھری راتوں میں سکینہ
جبرئیل کے شہ پر سے مقدس ترا جھولا
زینب نے جھلایا تجھے ہاتھوں میں سکینہ
وہ عرش وہ معمورہ وہ کعبہ وہ صحیفے
تحریر ترا نام ہے ساتوں میں سکینہ
ہم لوگ غلامان سکینہ ہیں ازل سے
اور ذات کا یہ فخر ہے ذاتوں میں سکینہ
وہ ملک وفاداری عباس ہے جس کے
شہروں میں سکینہ ہے دیہاتوں میں سکینہ
جالوت کے زندان میں پڑھتا رہا برسوں
تابوت سکینہ، مناجاتوں میں سکینہ
پانی نہ تجھے ملنے کی پاداش میں اک دن
رب آگ لگا دے گا فراتوں میں سکینہ
اکبر کا بھرم رکھیو کہ نوحوں کے علاوہ
کچھ بھی نہیں اعمال کے کھاتوں میں سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.