Sukoon Yaani Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سکون یعنی حسین
مکیں ہوئے جو میرے دل میں مہربانی حسین
جب آئی تیسری شعبان مسکرانے لگے
یہ آنسو جانتے ہیں تیری قدردانی حسین
تیرا بھی دوست ہو تیرے عدو کا دوست بھی ہو
تیرا حبیب نہیں ہوتا درمیانی حسین
حیات، حلم، حقیقت، حدیث، حق، حجت
ہیں تیرے نام کی ”ح“ میں عجب معانی حسین
بچا لیں جان میری دین مصطفی نے کہا
اے شاہ زادی سکینہ کے بابا جانی حسین
حسین کہتے ہیں جھک جھک کے شکریہ زینب
رسول کہتے ہیں جب تیری مہربانی حسین
ہیں منتظر در غیبت کو کھول دے مالک
ہمیں بھی تیسری شعبان ہے منانی حسین
یہ دیکھ دیکھ کے چکر اجل کو آتے ہیں
کفن میں کرتا ہے تقسیم زندگانی حسین
بغیر لعن تمہارے ہر ایک قاتل پر
گلے سے میرے اترتا نہیں ہے پانی حسین
ذرا سی دیر ہے شعباں کی چار چڑھنے دو
زمیں کا رنگ ہی کر دیں گے آسمانی حسین
انہیں جلوسوں میں ماں باپ لے کے آتے ہیں
تمہارے ماننے والے ہیں خاندانی حسین
وہ چاہے میر تکلم ہو چاہے میر حسن
تمہارے نام ہے دونوں کی زندگانی حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.