Hussain Hi Tha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
نبی کا سجدہ بڑھانے والا حسین ہی تھا
میں کون ہوں یہ بتانے والا حسین ہی تھا
جو اترا زہرا کے در پہ تارہ
وہ معجزہ تھا فقط علی کا
مگر جو غازی زمیں پہ آیا
وہ چاند تھا اور بلانے والا حسین ہی تھا
زمیں پہ یوں اس کی ذات اتری
جناں سے تکتے تھے انبیا بھی
علی کی گودی میں آنکھ کھولی
خدا سے آنکھیں ملانے والا حسین ہی تھا
صدا یہ زنجیرزن کی آئی
کہ ہم ہیں شبیر کے فدائی
لہو میں ڈوبے قسم اٹھائی
ہماری مٹی بنانے والا حسین ہی تھا
اکیلے لاکھوں کو قتل کرنا
یہ کیسے اک دن میں سب ہوا تھا
بروز عاشور ہم نے جانا
کہ وقت کو بھی چلانے والا حسین ہی تھا
حسین کا یہ کرم تو دیکھو
جو پیار سے دیکھا اک نظر تو
وہیں بہتر صحابیوں کو
حسین جیسا بنانے والا حسین ہی تھا
کرم خدائی پہ ہے اسی کا
جو بعد عاشور ہم ہیں زندہ
کہ اس نے غازی کو روکے رکھا
قیامت آگے بڑھانے والا حسین ہی تھا
کیا ہے اکبر پہ سایہ کس نے
یہ وقت آخر بھی دیکھ لیجے
کہ کون آتا ہے پیچھے پیچھے
جو مڑ کے دیکھا تو آنے والا حسین ہی تھا
کیا سکینہ کا ذکر میں نے
تو ایک خوشبو سی آئی جیسے
ابھی کوئی گزرا ہو یہاں سے
سمجھ میں آیا کہ آنے والا حسین ہی تھا
یہ ناز حیدر ہے کبریا کا
حسین سا کوئی کیسے ہوگا
کہ کوئی ہمنام بھی نہیں تھا
یہ نام دنیا میں لانے والا حسین ہی تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.