Khandaq Ka Waqia Hai Yeh
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا قاہر العدو یا والی الولی
یا مظہر العجائب یا مرتضی علی
حیدر کی ذوالفقار کے جوہر دکھاؤں گا
خندق نہ کھائیں آپ میں خندق سناؤں گا
اصحاب پر نبی کی سوالی نظر اٹھی
اس سگ کی زبان کرے بند ہے کوئی
لیکن وہاں تو پہلے سے بھر کر تھی خامشی
اٹھا نہ تین بار میں کوئی بجز علی
تیار کیسے ہوتے شہادت کے واسطے
کلمہ پڑھا تھا مال غنیمت کے واسطے
آخر خدا کی مرضی بتا دی رسول نے
اللہ کے علی کو صدا دی رسول نے
اپنا امامہ اپنی عبا دی رسول نے
پہلو میں ذوالفقار سجا دی رسول نے
شیر خدا جہاد کو تیار ہو گئے
اک وقت میں دو احمد مختار ہو گئے
بن کر رضا نبی کی علی مرتضی چلے
تھا حکم ابوتراب سے پیچھے قضا چلے
اپنا شکار کرنے کو شیر خدا چلے
کہتے ہوئے زبان سے یافاطمہ چلے
اس نام کے طفیل جو چاہے ابوتراب
خندق کیا کائنات الٹ دے ابوتراب
میں ابن عبد ود ہوں پکارا وہ بے خبر
بولے امام ہم ابوطالب کے ہیں پسر
جاری رجز تھا دونوں طرف سے بہ کروفر
اس سمت کل کفر تھا ایمان کل ادھر
اس نے کہا کہ لاٹ ہبل کا بدن ہوں میں
مولا پکارے دیکھ لے پھر بت شکن ہوں میں
شیر خدا کی بات پہ غرایا بے ادب
بولے علی زبان چلاتا ہے بے سبب
حسرت نکال تیغ اٹھا وار کر بس اب
نکلی جو ذوالفقار تو موقعہ ملے گا کب
میں دو کروں گا تیرے ابھی ایک وار میں
دوزخ بھڑک رہی ہے تیرے انتظار میں
خالی گیا جو وار تو گھسیا کے رہ گیا
تھا اژدہا زمین پے بل کھا کے رہ گیا
بیکار وار ہوگئے جھنجلا کے رہ گیا
چکر علی کے کاٹ کے چکرا کے رہ گیا
آخر نبی کا قول تھا صورت بدل گئی
سگ کی طرح زبان دھن سے نکل گئی
اٹھی جو ذوالفقار تو سب کی نظر پھری
جبریل پیچھے پیچھے پھرے یہ جدھر پھری
اصحاب ڈھونڈتے ہی پھرے کہ کدھر پھری
تھے اس قدر صفائی سے سر کاٹ کر پھری
ظالم جہاں کھڑا تھا وہاں سے ہلا نہیں
سر کب کا کٹ چکا ہے بدن کو پتا نہیں
جب کر چکے تمام یہ قصہ شہ نجف
لشکر میں گونجا نعرہ تکبیر صف بہ صف
بولے نبی علی کو یہ حاصل ہوا شرف
سب امت رسول کے اعمال اک طرف
تاحشر فرق کفر پے کاری یہ ضرب ہے
ثقلین کی نمازوں پے بھاری یہ ضرب ہے
سر عمر کا رسول کے قدموں میں جب رکھا
منظر نظر میں میر تکلم کی پھر گیا
دروازہ بتول پے گستاخ جو ہوا
مجھ کو یقیں ہے پائے گا وہ بھی یہی سزا
اس کو مزہ امام زمانہ چکھائیں گے
سر کاٹ کر بتول کے قدموں میں لائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.