Dastan e shujaat ka darain mein ek be misl kirdar Abbas hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sher Abbas Sain Rehman
داستان شجاعت کا دارین میں ایک بے مثل کردار عباس ہے
ہیں علی کے اٹھارہ ہی بیٹے علی پر سبھی میں علمدار عباس ہے
صاحب تخت عقلین غیرت ہے یہ اور چراغ حریم شرافت ہے یہ
در شہوار بحر سخاوت ہے یہ حق تو یہ ہے کہ حق کی حقیقت ہے یہ
وہ دعائیں جو بی بی نے سجدوں میں کی ان دعاؤں کا معیار عباس ہے
ان کے لہجے میں ہاشم کی حشمت بھی ہے ان کے تیور میں حمزہ کی ہیبت بھی ہے
ہر ادا ان کی عمران کا عکس ہے ان کی بانہوں میں جعفر کی طاقت بھی ہے
پیار ہے مصطفی کا حسین و حسن اور حسنین کا پیار عباس ہے
مشک میں کیوں نہ دریا اٹھا لائے وہ فاطمہ نے جسے اپنا بیٹا کہا
باب خیبر تھا کل ہاتھ پہ آپ کے یا نگاہوں میں لشکر تھا نو لاکھ کا
یاعلی ہے اگر ذوالفقار آپ کی فاطمہ کی تو تلوار عباس ہے
نخل عظمت کا شیریں ثمر ہیں یہی عصمتوں کے صدف کے گوہر ہیں یہی
نور کی سدرۃ المنتہی ہیں یہی ہاشمی آسماں کے قمر ہیں یہی
جن کے سائے میں اکبر بھی پلتے رہے حسن کا ایسا مینار عباس ہے
ھل اتی انما کے جو مصداق ہیں وہ بھی غازی کے آنے کے مشتاق ہیں
عرش سے فرش تک ان کی جاگیر ہے ساری مخلوق ان کی گداگیر ہے
جو علی کی شجاعت کا وارث بھی ہے ایسا اعلی زمیندار عباس ہے
قبر کیا ہے اندھیرا سا گھر ہے جہاں معرفت کے سوا کوئی سپنا نہیں
وہ بہت ہی اندھیری جگہ ہے جہاں کوئی یاور نہیں کوئی اپنا نہیں
تم سے ملنے لحد میں علی آئیں گے بولو تنہائی میں اور کیا چاہیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.