Hussain Ka Roza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Qanbar Ali Kiyani
عبادتوں کا ہے قبلہ حسین کا روضہ
خدا کے گھر کا بھی کعبہ حسین کا روضہ
سلام کرتی ہیں اس کو حبیب کی آنکھیں
وہ جس کی آنکھوں نے دیکھا حسین کا روضہ
ملے گا اجر بھی ستر ہزار حج کا اسے
کہ جس نے آن کے چوما حسین کا روضہ
وہ جس وجہ سے زمیں پر بھی اک معلی ہے
فقط ہے ایک ہی مولا حسین کا روضہ
خدا سے ملنے کی حسرت ہی دل میں رہ جاتی
نہ زندگی میں جو ملتا حسین کا روضہ
جبین کعبہ بھی سجدہ گزار ہو جاتی
جو اس کے سامنے ہوتا حسین کا روضہ
ملائکہ در معمور پر جو بیٹھے ہیں
ہے ان کے لب پہ قصیدہ حسین کا روضہ
خدا کا شکر ہے قنبر ہر ایک سجدے میں
کہ اس نے مجھ کو دکھایا حسین کا روضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.