Sab Par Hai Rehmaton Ki Yeh Barsaat Ali Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
سب پر ہے رحمتوں کی یہ برسات علی سے
پاتے ہیں رزق ارض و سماوات علی سے
معراج میں ہوئی ہے ملاقات علی سے
آئے ہیں خود ملا کے نبی ہاتھ علی سے
پھیلا کے ہاتھ آپ کہیں یاعلی مدد
پوشیدہ کب ہیں بندوں کے حالات علی سے
ہجرت کی رات ہو وہ یا معراج کی ہو رات
اوجھل ہوا نہ کچھ بھی کسی رات علی سے
دنیا میں بانٹتا ہے وہ بہلول کی طرح
ملتی ہے جس کسی کو بھی خیرات علی سے
مومن کو اس لیے بھی نہیں خوف موت کا
مرنے کے بعد ہوگی ملاقات علی سے
کعبہ علی کے آنے سے قبلہ ہے بن گیا
ظاہر ہوئے ہیں کتنے کمالات علی سے
سجدوں سمیت سارے وہ دوزخ میں جائیں گے
رکھتے ہیں دل میں بغض جو حضرات علی سے
میدان کوئی بھی تھا وہاں حیدر و اسد
کھائی بڑے بڑوں نے بڑی مات علی سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.