Ik nazar ghaiz mein Abbas ne dekha khali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اک نظر غیظ میں عباس نے دیکھا خالی
آ کے خود ہو گیا مشکیزے میں دریا خالی
اپنی آغوش سے زینب نے اتارا ہی نہیں
رہ گیا حضرت عباس کا جھولا خالی
اللہ اللہ رے سقائے سکینہ کا جلال
کر دیا نہر تلک موت نے رستہ خالی
آگ موجوں میں لگی ہو گئیں نہریں پانی
میں نے دریا پہ پڑھا تھا تیرا حملہ خالی
”ہ“ الگ ”و“ تھا الگ یہ تھا ہوا کا عالم
جب کہ عباس نے خط خاک پہ کھینچا خالی
گن لو عباس کی بتیس برس کی سانسیں
خدمت شہہ سے نہیں کوئی لمحہ خالی
اس کا شجرہ بھی سند یافتہ ہو جاتا ہے
یاد کر لے جو بشر آپ کا شجرہ خالی
اس کو معبود نے بخشی ہی نہیں خوئے وفا
حب عباس سے جو دل نظر آیا خالی
ماں مصلے پہ رہی وقت ظہور عباس
جب کہ اس وقت بھی تھا خانہ کعبہ خالی
تو علم چومنے آتا بھی تو کیسے آتا
مال دنیا سے تیرا ہاتھ نہیں تھا خالی
تیرا لہرائے جو پرچم تو بہار آ جائے
بام کعبہ ہے ابھی تک میرے مولا خالی
نیند عباس کو آنے کے لیے کافی ہے
زانوئے حضرت شبیر کا تکیہ خالی
تشنہ کاموں کو پلا جام تکلم بھر کر
مدح عباس کا مشکیزہ نہ ہوگا خالی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.