Ye majlise hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
ہے سوگ جس جگہ بھی شہ مشرقین کا
خود پرسہ زہرا لیتی ہے اس نور عین کا
رونا ثواب جس پہ نہ رونا حرام ہے
چشمِ خدا میں اس کا بڑا احترام ہے
یہ مجلس حسین علیہ السّلام ہے
چشمِ خدا میں اس کا بڑا احترام ہے
یہ مجلسیں ہے حمد خدا نعت مصطفیٰ
ان مجلسوں میں ہوتا ہے قرآن لب کشا
ان مجلسوں سے ملتا ہے جنت کا راستہ
ان مجلسوں کی ہوتی ہے کچھ ایسی ابتداء
ذاکر کے لب پہ پہلے خدا کا کلام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
ان مجلسوں میں ہوتی ہے انسانیت کی بات
ذکرِ غمِ حسین ہے وحدانیت کی بات
یہ مجلسیں رسول کی حقانیت کی بات
رد کرتی ہے یہ مجلسیں صفیانیت کے بات
ان کے سبب تو حر بھی علیہ السّلام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
ان مجلسوں کو اجر رسالت کہا گیا
روز ازل سے رونے کو فطرت کہا گیا
دل کی لغت میں اس کو محبت کہا گیا
یعنی اسے بتول کی سنت کہا گیا
ہر رونے والی آنکھ کو میرا سلام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
اک مجلس عزا جو ہوی ملک شام میں
زینب نے صف بچھای تھی یاد امام میں
آنسوں چھپے ہوے تھے شہیدوں کے نام میں
ماتم ہوا جو یاد شہ تشنہ کام میں
تب سے غمِ حسین زمانے میں عام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
مجلس میں ذکرِ بالی سکینہ کیا کرو
پانی پیو تو یاد شہ کربلا کی ہو
مجلس میں تذکرہ علی اکبر کا جب سنو
اک آہ سرد بھر کے تڑپ کر یہی کہو
اصغر بڑا شہیدوں میں تیرا مقام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
اس مجلس حسین کا سرور ہے نوحہ خواں
تھکتی نہیں ہے ذکرِ حسینی میں یوں زباں
گھٹی میں اشک غم کو پلاتی رہی ہے ماں
والد نے دی ہے کان میں نوحوں کی وہ اذاں
ریحان جس سے سارے زمانے میں نام ہے
یہ مجلس حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.