Muhibbon Ke Liye Mahw E Dua Abbas Ka Parcham
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
محبوں کے لیے محو دعا عباس کا پرچم
طمانچہ بن کے دشمن کو لگا عباس کا پرچم
مصیبت میں علم کے سائے میں آیا تو جب جانا
ہر اک مشکل کا ہے مشکل کشا عباس کا پرچم
کسائے زہرا کے سائے میں کل دین پیمبر ہے
کسائے زہرا کا سایہ بنا عباس کا پرچم
بھلا غازی کے پرچم کو عصا کی اب ضرورت کیا
کٹے ہاتھوں پہ ہے جلوہ نما عباس کا پرچم
قلم نے لوح پر یہ بعد خیبر کر دیا تحریر
فراری کو نہیں مل پائے گا عباس کا پرچم
دو کپڑے عرش سے اترے تھے زہرا کی حویلی میں
کسا زہرا کی اک اور دوسرا عباس کا پرچم
کبھی عباس و سرور کی محبت دیکھنا چاہی
عزا خانے میں لا کر رکھ دیا عباس کا پرچم
اسے معلوم تھا ہے فتح اس کے سائے میں ماجد
تبھی مختار کے ہاتھوں میں تھا عباس کا پرچم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.