Nara Laga Ke Haider Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
جی مولا
نعرہ لگا کے حیدر کا توڑ دے سب دیواریں
یہ ہمت نا ٹوٹے یہ دامن نا چھوٹے
چل باندھ لے کمر جوڑ کے ہمت
نعرہ لگا دے حیدری مدد علی کی مل جائے گی
لاکھ زبانیں کٹ جائیں ذکر ولایت ہونا ہے
ہاتھ کٹیں یا سر اپنے فرش عزا تو بچھنا ہے
رستہ روکے گی دنیا عشق کے ماروں کا جب بھی
علی حق ایلیا حاجت روا مشکل کشاء حیدر
گھر سے ابوطالب کے جب بنت اسد کعبے پہنچی
اور بی بی کی آمد پر شق جس دم دیوار ہوئی
دست خدا تھامے گا مجھے یہ کہہ کر دیوار ہنسی
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
عزم خلیل داور تھا شعلوں پر بھی قائم تھا
سن کر یہ نمرود جلا ابراہیم نے جب یہ کہا
میں ہوں عاشق حیدر کا آگ ابھی بجھ جائے گی
بستر پیغمبر کا ہے مرضیء رب کا تکیہ ہے
تلواروں کا سایہ ہے خطرے سے کیا خطرہ ہے
سونا ہے تو سونا ہے سو گئے خود یہ کہہ کے علی
عرش و کرسی لوح و قلم ہے سب کا نعرہ علی علی
ہر مشکل میں دین نبی کا ایک سہارا علی علی
بول رہا ہے دونوں جہانوں کا ذرہ ذرہ علی علی
بدر و احد، صفین و جمل اور خیبر میں تھا علی علی
بولا خدا اے میرے نبی پڑھتے رہو بس نادعلی
دنیا سے جب دل ٹوٹے اپنا پرایا جب چھوٹے
کچھ نا سمجھ میں آئے تجھے گھبرانا مت اے بندے
بن جائیں گے کام تیرے کہنا تکلم علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.