Naib e Dast e Elahi Ki Ata Hai Qasim
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s)
نائب دست الہی کی عطا ہے قاسم
ام فروا کے لیے حمد خدا ہے قاسم
وار کرنے میں تری تیغ ہے طوفان قضا
اور چلنے میں یہی باد صبا ہے قاسم
جیسے شبر ہی بتا سکتے ہیں شبیر کی شان
ایسے اکبر ہی بتا سکتے ہیں کیا ہے قاسم
ذائقہ موت کا سن کر دل قرآں تجھ سے
ذائقے آیتوں کے پوچھ رہا ہے قاسم
لگتا ہے تو نے رجز پڑھنے کی تیاری میں
خطبہ باغ فدک حفظ کیا ہے قاسم
تیرا انداز وغا دیکھ کے اندازہ ہوا
قاسم خلد نے خود نام رکھا ہے قاسم
خلد یعنی کہ کہیں کرب و بلا میں تربت
کم سے کم یہ تری مدحت کا صلہ ہے قاسم
حسن یوسف کی قسم ہے کہ مصنف کی جگہ
حسن کے سارے صحیفوں پہ لکھا ہے قاسم
رن میں 9 لاکھ زرہ پوش کھڑے ہیں اکبر
بے زرہ ان میں علی بن کے گیا ہے قاسم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.