Haq Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Rajab Ali Khan
میرا دم دم بولے علی علی
ہر دم دم بولے علی علی
فقط حیدر امیر المومنین آپ
صراط مرتضی حق الیقیں آپ
علی مولا کی مدحت ہو رہی ہے
مسلسل بس عبادت ہو رہی ہے
نجف آؤ یہ موسی سب سے بولے
وہاں رب کی زیارت ہو رہی ہے
جہاں میں ہے علی کی بادشاہی
علی کا نام ہے اسم الہی
ہر اک لمحہ ہر اک لحظہ سنو بس
عقیدہ دے رہا ہے یہ گواہی
علی حق ہے پکارا مصطفی نے
یہ ہے میرا ولی بولا خدا نے
غدیر آئی فضا بھی جھوم اٹھی
صدائیں دیں یہ سارے انبیاء نے
نجف پہنچے جو حیدر کے موالی
نظر آئی انہیں صورت خدا کی
علی کے عشق میں ہے مست دنیا
قلندر نے بھی سیہون میں صدا دی
رجب کی تیرہ ہے خوشیاں مناؤ
عماد آؤ زمانے کو بتاؤ
علی کعبے کا بھی قبلہ ہے لوگو
علی کے ذکر کی محفل سجاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.