Woh Imam Ibn Imam Ibn Imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
وہ امام ابن امام ابن امام
ہم غلام ابن غلام ابن غلام
سوال: بابا امام زمانہ کون ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟
جواب
اے مرے لخت جگر وہ بارہویں سرکار ہیں
وارث قرآن و کعبہ عدل کا معیار ہیں
آخری ہیں وہ امام اور ان کے ہم حب دار ہیں
رب کی وہ حجت ہیں اور مہدی ہے نام
وہ امام ابن امام ابن امام
سوال: اچھا بابا یہ بتائیں امام زمانہ کہاں ہیں؟
جواب
غیب کے پردے میں ہیں لیکن نہیں ہیں ہم سے دور
حکم جب اللہ کا ہوگا تو آئیں گے ضرور
بس دعا کرتے رہو ہو جائے مولا کا ظہور
راہ ان کی دیکھتے ہیں صبح و شام
وہ امام ابن امام ابن امام
سوال: اچھا بابا مجھے یہ بتائیں امام غیبت سے آکر کیا کریں گے؟
جواب
لائیں گے تشریف وہ جس دن ملے گا اذن رب
حق کا ہوگا تب ظہور اور دفن باطل ہوگا تب
وہ علم عباس کا کعبے پہ لہرائیں گے جب
ظالموں کا بھی کریں گے اختتام
وہ امام ابن امام ابن امام
سوال: بابا کیا ہم بھی امام زمانہ کو بلا سکتے ہیں؟
جواب
منتظر ہیں وہ ہم ان کا کر رہے ہیں انتظار
منتظر دل کو وہ آئیں گے تو آئے گا قرار
العجل کہتے رہو مانگو دعائیں بار بار
ہو ظہور اور دیکھیں قائم کا نظام
وہ امام ابن امام ابن امام
سوال: بابا امام غیبت میں کیا کر رہے ہیں اور جب وہ آئیں گے تو کیا کریں گے؟
جواب
غیب میں وہ ناحیہ پڑھتے ہوئے کرتے ہیں بین
روضہ زہرا بناکر ان کا دل پائے گا چین
وہ بپا پھر سے کریں گے کربلا بن کر حسین
خون اصغر کا بھی لیں گے انتقام
وہ امام ابن امام ابن امام
سوال: بابا امام زمانہ ہم سے کیسے خوش ہوں گے؟
جواب
لعل میرے ان کے دم سے دین کی تنویر ہے
ان کے صدقے ہی رضا کے نطق میں تاثیر ہے
ہر عریضے میں سحاب اپنے یہی تحریر ہے
بھیجتے ہیں آپ کو مولا سلام
وہ امام ابن امام ابن امام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.