Zakhmi Khari Hai Surah e Kausar Lahu Lahu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qanbar Kiyani
زخمی کھڑی ہے سورہ کوثر لہو لہو
یہ فاطمہ ہے ناطق قرآں کی آبرو
جو صبر کی رسن میں ہیں پہلے سے ہی بندھے
کیوں ہاتھ باندھتے ہو یہ حیدر کے اور گلو
روتا ہے خون صبر بھی حیدر کے سامنے
گھر میں ہوئی جو فاطمہ، قنفذ کے روبرو
مشکل کشا پہ وقت یہ کیسا ہے آگیا
فرمان مصطفی کی بھی رکھنی تھی آبرو
قیدی بنا کے لے گئے حیدر کو جب لعیں
زہرا لپٹ کے بچوں سے تکتی تھی چار سو
تڑپے تھے خود رسول بھی اس وقت قبر میں
جس وقت کی لعین نے زہرا سے گفتگو
قبریں کئی جگہ پہ بنا کر بتول کی
روتے ہیں آسماں کو علی دیکھتے کبھو
زخمی تھی پر علی کو بچانے وہ آگئی
ہر زخم اٹھاتی رہی عمران کی بہو
ماتم نماز ہے میری زہرا کے لعل کا
اشک عزاء ہو جیسے میری آنکھ کا وضو
تعمیر ہاتھ سے کرے روضہ بتول کا
ہر ماتمی کی بس یہی قنبر ہے آرزو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.