Khush hai zameen khush asmaan khush hain yeh dono jahan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Kazmi Brothers
خوش ہے زمیں خوش آسماں خوش ہیں یہ دونوں جہاں
آنگن میں مولا حسین کے آئے ہیں آج علی اکبر
سجدوں کی چاند رات اذانوں کی عید ہے
دنیا کے آج سارے جوانوں کی عید ہے
ہمشکل نبی ہم نام علی شبیر کی جان علی اکبر
ہاتھوں پہ اٹھا کے بولیں پھپھی زینب قربان علی اکبر
رفتار حسیں گفتار حسیں صورت بھی حسیں سیرت بھی حسیں
سر تا بہ شبیہ احمد ہے اکبر سا حسیں کوئی بھی نہیں
ہے حسن کی ساری دنیا کا تنہا سلطان علی اکبر
والشمس کے جیسی زلفیں ہیں والنور تمہارا چہرہ ہے
بابا کے لیے یسین ہو تم کوثر ہی تمہارا شجرہ ہے
والیل کے جیسی آنکھیں ہیں تم ہو قرآن علی اکبر
افلاک سے کم ہرگز یہ نہیں جس گھر میں تمہارا نور ہے یہ
موسی کے لیے تھا طور وہی یوسف کے لیے تو طور ہے یہ
جلوے سے تمہارے ہوتے ہیں یوسف حیران علی اکبر
جو اللہ اکبر کی ہے صدا یہ بھی تو تمہارا صدقہ ہے
تم سے ہی اذانیں زندہ ہیں تم سے ہی مسجد زندہ ہے
ہوتا ہے دن میں پانچ دفعہ یہ ہی اعلان علی اکبر
کچھ بھول بھی جاتے ہیں لیکن یہ رسم ادا ہم کرتے ہیں
بیٹے کو بنا کر ہم دلہا تیرا ہی سہرا پڑھتے ہیں
دیتی ہیں دعا زینب ہم کو ہے یہ ایمان علی اکبر
ازلان، معظم اور امن کرتے ہیں دعا آباد رہے
دیتا ہے علی بھی یہ ہی صدا ہم سب کی جوانی شاد رہے
یہ ذکر تمہارا بن جائے اپنی پہچان علی اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.