Mera Hussain Niqabain Hatane Wala Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Tasawar Abbas Tishna
میرا حسین نقابیں ہٹانے والا ہے
خدا ہے کیسا یہ سب کو دکھانے والا ہے
کہا یہ غازی نے موسی سے کربلا آؤ
حسین رب کو زمیں پہ بلانے والا ہے
خدا نے دی ہے خدائی یہ کہہ کے عصر کے وقت
حسین اب سے خدائی چلانے والا ہے
اے حرملہ تیری شامت قریب ہے کہ حسین
کسی صغیر کو ہنسنا سکھانے والا ہے
ذرا ٹھہر تیری اولاد کے لیے راہب
حسین لوح و قلم پھر بنانے والا ہے
یہ معجزہ ہے عزاداری کم نہیں ہوگی
مٹے گا خود جو عزا کو مٹانے والا ہے
یہ زیب دیتا ہے اس کو ہو کم سے کم یوسف
حسین ہاتھوں سے جس کو بنانے والا ہے
اٹھا کے لائیں ہیں رومال فاطمہ، زینب
حسین، حر کا مقدر جگانے والا ہے
اسی کے ہاتھ میں کل کائنات ہو گئی محب
علم جو کرب و بلا میں اٹھانے والا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.