Ghulamon ki nazrain tumhain dhoondti hain bata do thikana Imam-e-Zamana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mesum Abbas
غلاموں کی نظریں تمہیں ڈھونڈتی ہیں بتا دو ٹھکانہ امام زمانہ
ہمارے لیے ہے بغیر آپ کے یہ جہاں قید خانہ امام زمانہ
ذرا العجل کی صدا کو اثر دو، ہمیں اپنے آنے کی کچھ تو خبر دو
کہاں تک ہمیں اور فرقت کے غم میں، ہے آنسو بہانا امام زمانہ
یہ دل چاہتا ہے کہ اب آپ آئیں، جو حالت ہے سب روبرو ہم سنائیں
کریں بہتے پانی پہ لکھ لکھ کے کب تک، عریضہ روانہ امام زمانہ
بہت ظلم ہر سمت بڑھنے لگا ہے، فقط بے گناہوں کا خوں بہہ رہا ہے
ضروری بہت ہو گیا ہے تمہارا، زمانے میں آنا امام زمانہ
صدا تم کو دین نبی دے رہا ہے، یہاں وقت کا پھر یزید آ گیا ہے
چلے آؤ غیبت کا پردہ اٹھا کر، حسین زمانہ امام زمانہ
سنا ہے کہ کوئی جزیرہ ہے ایسا، جہاں بیٹھ کر تم چلاتے ہو دنیا
کہ پہنچا دو اب اس جزیرے کی حد میں، ہمارا سفینہ امام زمانہ
حسد، بغض و کینہ، ریا کاریاں ہیں، ہمارے عمل کے سبب دوریاں ہیں
جو ہم صاف دل ہوں تو ہو جائے ممکن، تمہیں دیکھ پانا امام زمانہ
خطائیں ہماری جو ہیں بخشوا دو، ہمیں جیسا تم چاہتے ہو بنا دو
گناہ گار کو بھی کرم بانٹتا ہے، تمہارا گھرانہ امام زمانہ
یہ دل ساری دنیا سے ٹوٹا ہوا ہے، تمہارے سوا کون اب آسرا ہے
سنائیں نہ تم کو تو کس کو سنائیں، یہ غم کا ترانہ امام زمانہ
تمہارے بنا مدتیں ہیں گزاری، تم آؤ نہ آؤ یہ مرضی تمہاری
ہلال اور میثم کا ہے کام تم کو، مسلسل بلانا امام زمانہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.