Ye mahe moharram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar, Ali Jee
ارض کربلا ارض نینوا
یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
اس ماہ میں لوٹی گئی زہرا کی کمائی
تلوار محمد کے نواسے پہ چلای
اس ماہ میں جبریل سے نوحہ یہ سنا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
اس ماہ محرم نے قیامت یہ دکھایا
اس چاند نے صغرا کو خبر جاکے سنائی
ویران مدینہ ہے بسی کربوبلا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
اس ماہ میں سادات نے دن کیسے گزارے
معصوم کو پانی نہ ملا نہر کنارے
کیا ظلم محمد کے گھرانے نے سہا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
جب چاند محرم کا نظر آتا ہے ہمکو
سجتا ہے عزا خانہ تو یاد آتا ہے ہمکو
اس چاند میں خوں آل محمد کا بہا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
عاشور کا دن بھول نہ پاے گا زمانہ
لوٹا گیا اس روز محمد کا گھرانہ
اس روز سے دنیا میں بچھی فرش عزا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
کیا حوصلے ماؤں کے تھے کیا شیر تھے بچے
وہ مقصد زہرہ تھی یہ حیدر کے ارادے
ان ماؤں سے بچوں سے بنی خاک شفا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
وہ عون و محمد علی اکبر علی اصغر
وہ قاسم نوشاہ وہ عباس دلاور
مقتل انہیں شہزادوں کے زخموں سے سجا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
ہو سرور و ریحان شناور کے علی جی
ہے نوکری ورثے میں حسین ابنِ علی کی
آواز و قلم دونوں اسی در کی عطا ہے
ماتم یہ محمد کے نواسے کا بپا ہے
یہ ماہ محرم ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.