Jis ne liya hai naam e Ali us ki mushkil tali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
جس نے لیا ہے نام علی اس کی مشکل ٹلی
مایوسیاں ہیں کیسی دل کیوں اداس ہے
ایک وسیلہ رب کا اپنے جو پاس ہے
اک مشورہ سن لے میرا غم نہ ہوگا کوئی
دنیا کی چاہت اپنے دل سے نکال دے
دل میں بسا اسے جو غم تیرے ٹال دے
تیرا نبی اللہ بھی بولے تجھ سے یہی
میری کشتی پار لگا دے سوئی تقدیر جگا دے
تیرے عشق میں ڈوبا جاؤں ایسی برکھا برسا دے
اپنا میرا تیرے سوا کوئی نہیں مشکل کشاء
مشرق مغرب مکہ اور نجف بس تو ہی تو ہے چار طرف
در در بھٹکنے والے اک بات سن ذرا
ناد علی سے بہتر کوئی نہیں دوا
ٹالے قضاء بانٹے شفاء اک دن تو بھی کبھی
اک بات کہہ دوں تجھ سے کیا تجھے قبول ہے
ناد علی کو پڑھنا سنت رسول ہے
قول نبی ہے بس یہی بگڑی بن جائے گی
سارے ملنگ لگائیں نعرہ لجپال کا
نوبت بجے تو آئے لطف دھمال کا
لعل سخی اور بوعلی بولیں سب ہی یہی
ناد علی سے پہلے ناد علی کے بعد
ایسا وظیفہ کوئی کیا ہے کسی کو یاد
میدان جنگ یا دل ہو تنگ آئے جو بھی گھڑی
گھر میں خدا کے لوگو جس کا ظہور ہے
کعبے کی دیواروں کو اس کا شعور ہے
شق ہو گئی دیوار بھی سن کے نام علی
زہرا کو شوہر علی علی علی
نفس پیمبر علی علی علی
حسنین کا بابا علی علی علی
مولود کعبہ علی علی
بھٹکو تو سہارا علی علی
ڈوبو تو کنارہ علی علی
نبیوں نے پکارا علی علی علی
ایمان ہمارا علی علی علی
طوفان کے رخ پر بہتا جا
بس حیدر حیدر کہتا جا
جھولے لعل کہنے والے مولا کے سنگ ہیں
میثم کی طرح مظہر علی کے ملنگ ہیں
تا زندگی یہ ورد بھی ہم نہ بھولیں کبھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.