Dilon se door thori hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
نظر سے دور ہے مولا دلوں سے دور تھوڑی ہے
کہ تنہا کرنا آل اللہ کا منشور تھوڑی ہے
یہ جلوہ وہ سہے گا بس کہ جو بولے گا یا زینب
یہ جلوہ گاہ مہدی ہے یہ کوئی طور تھوڑی ہے
یہ اس کی مرضی جب چاہے الٹ دے پردہ غیبت
امام وقت ہے وہ وقت سے مجبور تھوڑی ہے
بسر دن رات کرتا رہتا ہے مہدی کی خدمت میں
یہ جو جبریل ہے، یونہی کوئی مشہور تھوڑی ہے
یہ مہدی کے رخ انور کا اک صدقہ سمجھ لیجے
ستاروں اور سورج میں وگرنہ نور تھوڑی ہے
عریضہ لے کے غازی کے علم پر آ گیا ہوں میں
مجھے معلوم ہے مہدی یہاں سے دور تھوڑی ہے
اگر شبیر کا ہے غم اگر مہدی سے ہے الفت
چلا پھر پشت پر زنجیر تو معذور تھوڑی ہے
یہ جو حیدر اٹھا ہے موت کے بستر سے تازہ دم
صدائے قم بہ اذنی دی گئی ہے صور تھوڑی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.