Zikr e Murtaza Ho Jaye Ga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Imran Azhar
چار لوگوں میں جو ذکر مرتضی ہو جائے گا
حق جدا ہو جائے گا باطل جدا ہو جائے گا
یہ رجب کی تیرہویں ہے معجزوں کی رات ہے
دیکھنا دیوار میں بھی راستہ ہو جائے گا
لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
اس صدا پر ہی خدا کا فیصلہ ہو جائے گا
کیا خدا کا بھی ارادہ ٹوٹ سکتا ہے کبھی
جو ارادہ مرتضی نے کر لیا ہو جائے گا
کر رہے ہیں ہم ثنائے مرتضی یہ سوچ کر
اس بہانے آیتوں کا تذکرہ ہو جائے گا
حر کرے گا سیدہ کے نام کا جب احترام
ایک ہی لمحے میں کھوٹے سے کھرا ہو جائے گا
لکھ دیا ہے بادباں پے اس نے نام مرتضی
نوح کی کشتی کو اب ساحل عطا ہو جائے گا
دیکھنا اکبر در حیدر پہ اک سجدے کے بعد
یہ ستارہ آسمانوں سے بڑا ہو جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.