Yehi Nahi Ke Daroon E Kaaba Ali Milega
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
یہی نہیں کہ درون کعبہ علی ملے گا
ہٹے جو معراج کا یہ پردہ علی ملے گا
بتا رہی ہے رجب کی تیرہ علی ملے گا
زمین والوں سے عرش والا علی ملے
خدا سے ملنا تمہارے بس میں نہیں ہے لیکن
تمہاری ضد ہے تو آؤ موسی علی ملے گا
بتول کے ہاتھ پر لکیریں نہیں ملیں گی
ہر اک ہتھیلی پہ صرف لکھا علی ملے گا
رسول جائیں گے عرش پر کبریا سے ملنے
وہاں بھی ان کو ہمارا مولا علی ملے گا
نہ روک پائے گا اس کو منصب کا کوئی لالچ
خدا نے حر سے کیا ہے وعدہ علی ملے گا
جو ہاتھ ڈھونڈے گا کوئی آدم بنانے والے
تو اس کو ہاتھ اور خدا کا چہرہ علی ملے گا
یہ دار میثم کو عید کا چاند لگ رہی ہے
اسے یقیں ہے اسے دوبارہ علی ملے گا
ہمارے نزدیک بس وہ اتنا امیر ہوگا
خدا کی جانب سے جس کو جتنا علی ملے گا
ثنائے حیدر کہاں کوئی لکھ سکے گا محسن
وہی لکھے گا جسے عقیدہ علی ملے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.