Shahenshah e Wafa Ghazi ki midhat ho rahi hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
شہنشاہ وفا غازی کی مدحت ہو رہی ہے
کہ قرآن شجاعت کی تلاوت ہو رہی ہے
نماز مدحت عباس جب سے پڑھ رہا ہوں
مسلسل مجھ پہ زہرا کی عنایت ہو رہی ہے
ہوا ہے کون مولود حرم کے گھر میں نازل
کہ شاہ لافتی کی دگنی طاقت ہو رہی ہے
کہا کرتی تھیں زینب چوم کر غازی کا چہرہ
کہ وجہ اللہ کی ہم کو زیارت ہو رہی ہے
نقاب اوڑھے ہوئے صفین میں آئے ہیں عباس
خدا کے شیر کی رن میں نیابت ہو رہی ہے
دیا ہے واسطہ میں نے سکینہ کا دعا میں
در عباس سے میری اعانت ہو رہی ہے
ہیں عباس دلاور ایسے اک باب الحوائج
جہاں پوری رسولوں کی بھی حاجت ہو رہی ہے
میں یا عباس کی تسبیح خوانی کر رہا ہوں
مرے اجداد میں سب کی شفاعت ہو رہی ہے
زمانہ جلد دیکھے گا مرے غازی کا حملہ
امام منتقم کی ختم غیبت ہو رہی ہے
علم غازی کا تو لہرا رہا ہے میری چھت پر
مگر پورے علاقے کی حفاظت ہو رہی ہے
مدثر اور ارم، غازی کی مدحت کر رہے ہیں
بہت مقبول دونوں کی عبادت ہو رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.